لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس نے اسرائیل کی ’رضاکار فوج‘ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے عرب پارلیمنٹ کے مطالبے کی حمایت کا اظہار کیا ہے

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس نے اسرائیل کی ’رضاکار فوج‘ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے عرب پارلیمنٹ کے مطالبے کی حمایت کا اظہار کیا ہے

پریس ریلیز 

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس نے اسرائیل کی ’رضاکار فوج‘ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے عرب پارلیمنٹ کے مطالبے کی حمایت کا اظہار کیا ہے

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q)  نے قابض اسرائیل کی ’رضاکار فوج‘ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی ضرورت پر عرب پارلیمنٹ کے مطالبے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

لیگ کا کہنا ہے کہ غیر محفوظ و بے دفاع فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیل کی ’رضاکار فوج‘ کے جرائم اور دہشت گردی، شدت پسند قابض حکومت کی طرف سے ملنے والی حمایت اور قانون یا ضابطے کے بغیر انہیں مسلح کرنے کی توسیع کی روشنی میں مزید دلیر اور خطرناک ہو گئے ہیں، اور قابض اسرائیل انہیں آبادکاری کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

لیگ کے مطابق، ’رضاکار فوج‘ کے جرائم — جن میں سے حالیہ نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ کے علاقے میں ایک ہی رات میں 120 سے زیادہ حملے اور شہریوں کے گھروں و املاک کو نذر آتش کرنا — ہمیں فلسطینی عوام کے خلاف اس جرائم کی یاد دلاتا ہے، جس میں دعوبشہ خاندان کا قتل، محمد ابو خدیر کو جلانا، مسجد ابراہیمی میں قتل عام، اور متعدد دیگر جرائم شامل ہیں۔

لیگ عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فلسطینی عوام اور ان کی املاک پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کرے۔ عرب، اسلامی اور بین الاقوامی پارلیمانوں سے بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ عرب پارلیمنٹ کی درخواست کی حمایت کریں اور اس کے حصول کے لئے کام کریں۔

بدھ، 01 مارچ 2023

لیگ آف پارلیمنٹیرینز فار القدس

آپ کے لیے

لیگ نے خضر عدنان کی شہادت کے لئے مکمل طور پر اسرائیلی قبضے کو ذمہ دار ٹھہرایا

لیگ نے خضر عدنان کی شہادت کے لئے مکمل طور پر اسرائیلی قبضے کو ذمہ دار ٹھہرایا

پریس ریلیز لیگ نے خضر عدنان کی شہادت کے لئے مکمل طور پر اسرائیلی قبضے کو ذمہ دار ٹھہرایا    لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) قیدی خضر عدنان کی شہادت کے لئے مکمل طور پر اسرائیلی قبضے کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ان کی... مزید پڑھیں