’ہم اسرائیل کے ساتھ اقتصادی معاہدے یا اسلحہ کی فروخت نہیں چاہتے‘: اسپین کی رکن پارلیمنٹ

’ہم اسرائیل کے ساتھ اقتصادی معاہدے یا اسلحہ کی فروخت نہیں چاہتے‘: اسپین کی رکن پارلیمنٹ

اسپین کی رکن پارلیمنٹ تسلم سیدی نے کہا ہے کہ حکومت پر "اسرائیل" کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ ہے، کیونکہ وہ غزہ  پٹی میں نسل کشی کر رہا ہے۔

ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں، سیدی نے کہا: "اسپین کی حکومت نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کیے ہیں، اور ہمارے درمیان اسلحہ کی فروخت اور دفاعی ٹیکنالوجی کے معاہدے موجود ہیں۔ اس لیے ہمارا اتحاد اور تحریک اس تعاون کے خلاف ہے، اور اسپین کی اکثریتی عوام فلسطین کے ساتھ اور نسل کشی کے خلاف کھڑی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہم نہیں چاہتے کہ اسرائیل کے ساتھ اقتصادی معاہدے ہوں یا اسلحہ کی فروخت جاری رہے۔ ہم یہ معاہدے منسوخ کر سکتے ہیں، لیکن جو دباؤ ہم ڈال رہے ہیں وہ کافی نہیں ہے۔ اسپین ابتدا سے فلسطین کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے، لیکن دیگر یورپی حکومتوں کے مقابلے میں ہمیں اپنے اقدامات پر فخر ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل امریکی مدد سے حکومتوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور میں تمام فلسطینیوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ تنہا نہیں ہیں، اور اسپین کی حکومت، خصوصاً بائیں بازو کی جماعتیں، ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔"

سیدی نے کہاکہ "ابتداء سے ہی ہم جانتے تھے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، اور ہم نے اسے اسی نام سے پکارا۔ ہم مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں اور یورپی یونین کو اس بات پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے ساتھ مزید یکجہتی دکھائے، جو عالمی عدالت انصاف میں کوششیں کر رہی ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "یورپی یونین کے اندر ہم اسرائیل کے ساتھ اتنے قریب نہیں ہیں جتنا امریکہ ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یورپی یونین اسرائیل کو بڑے یورپی ایونٹس میں شرکت کی اجازت نہ دے، اور اگر ہم اس کے ساتھ تجارت بند کر دیں تو یہ بھی دباؤ ڈالنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہوگا۔"

آپ کے لیے

"اسرائیلی قبضے کے لئے انسانیت کا کوئی مطلب نہیں ہے": ہندوستانی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی

ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی، کانگریس کی جنرل سیکرٹری اور لوک سبھا کی رکن پرینکا گاندھی واڈرا نے اسرائیل قبضے کے ذریعے کئے گئے تازہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں “سرد مہری سے کیا گیا... مزید پڑھیں