لیگ کے سیکرٹری جنرل کا اسرائیلی قبضے کو سزا دینے اور اسے اقوام متحدہ سے بے دخل کرنے کا مطالبہ

لیگ کے سیکرٹری جنرل کا اسرائیلی قبضے کو سزا دینے اور اسے اقوام متحدہ سے بے دخل کرنے کا مطالبہ

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی نے انسانیت، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے اداروں کے خلاف جرائم پر اسرائیلی قبضے کو سزا دینے کے لئے عملی اقدامات پر زور دیا۔

وینزویلا میں "گلوبل پارلیامنٹری اینٹی فاشزم فورم" سے خطاب کرتے ہوئے بلعاوی نے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی سیکڑوں قراردادوں کی خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کے جواب میں اقوام متحدہ سے اسرائیلی قبضے کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس کا بائیکاٹ اور اسے الگ تھلگ کیا جائے اور اس پر حقیقی دباؤ ڈالا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جذبات کے ذریعے مذمت اور یکجہتی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اسرائیل کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی، اقتصادی اور فوجی تعلقات منقطع کرکے اور اس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے سے ہی مدد ملے گی۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ’اسرائیل‘ نے حال ہی میں جنوب میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملہ کیا، غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں UNRWA کی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور مقبوضہ علاقوں میں اس کی کارروائیوں پر پابندی کا قانون جاری کیا، اس کے علاوہ غزہ میں اقوام متحدہ کے سیکڑوں ملازمین کو ہلاک کیا۔

انہوں نے مزید کہا، "ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، اور یہ کانفرنس اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ ہم کس مقصد کے لیے ہیں۔ جس طرح وینزویلا پورے جنوبی امریکہ کی آزادی کا نقطہ آغاز تھا، مجھے امید ہے کہ یہ کانفرنس فلسطین کی آزادی کا نقطہ آغاز ثابت ہوگی۔

انہوں نے وینیز ویلا کے صدر نکولس مادورو اور وینیز ویلا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جارج روڈریگیز کا کانفرنس کے انعقاد اور اس کی سرپرستی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور لیگ اور وینیز ویلا کی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی۔

آپ کے لیے

فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی جیت کا جشن منانے پر فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاریاں

فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی جیت کا جشن منانے پر فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاریاں

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے ذریعے اتوار کی صبح ویسٹ بینک کے الگ الگ علاقوں میں فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی جیت کا جشن منانے والے متعدد فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کی خبر ہے۔    مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی... مزید پڑھیں