">

"اسرائیلی قبضہ غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ ’دہشت گردی اور نسل کشی‘ ہے" : لیگ آف ترکیہ کے صدر

لیگ آف ترکیہ اور ترک پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر نورالدین نیباتی نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی قبضے نے غزہ پٹی میں رہائشی علاقوں کے خلاف قتل عام، ناکہ بندی اور غزہ سے ایندھن، بجلی، خوراک اور ادویات منقطع کرکے جنگی اخلاقیات کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی مسلسل ناکہ بندی، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا، اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر حملے، عبادت گاہوں اور اسکولوں، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور تمام انسانی امداد کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کو ان کی بنیادی ضروریات سے محروم کرنا دہشت گردی کی واضح شکل میں ہے اور اسے اپنے دفاع کے طور پر کسی بھی طرح سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور متعلقہ ادارے پابند ہیں کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے ہر وہ قدم اٹھائیں، جو بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے مطابق فلسطینی عوام کا سب سے زیادہ جائز حق ہے۔

وہیں فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر مروان ابو راس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ غزہ پٹی میں ہونے والا دھماکہ گزشتہ 17 سال سے اسرائیلی قبضے کی جانب سے علاقے پر لگائی گئی ناکہ بندی کا نتیجہ ہے۔

ابو راس نے مزید کہا کہ غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کا شعبہ تباہی کے دہانے پر ہے، نہ صرف جنگ کی وجہ سے، بلکہ ناکہ بندی کے نتائج کی وجہ سے بھی، جس میں طبی سامان اور رسد کی درآمد پر پابندی بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کا غاصبانہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا اور وہ اپنی سرزمین پر ڈٹے رہیں گے۔

ایک بیان کے مطابق اسرائیلی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ پٹی کے اسپتالوں میں 500 بچوں اور 276 خواتین سمیت کل 1537 شہید اور دیگر 6612 زخمی ہیں۔

آپ کے لیے

یورپین نیٹ ورک آف پارلیمنٹرینز فار فلسطین نے کیا اپنی پہلی پریس کانفرنس کا انعقاد

یورپین نیٹ ورک آف پارلیمنٹرینز فار فلسطین نے کیا اپنی پہلی پریس کانفرنس کا انعقاد

آج  11 اپریل کو انا پولیٹووسکاجا روم میں یورپین نیٹ ورک آف پارلیمنٹیرینز فار فلسطین کی پہلی عوامی پریس کانفرنس، لیگ کے یورپی صدر مشیل پیراس اور فرانسیسی قومی اسمبلی کے اعزازی ایم پی جین کلاڈ لیفورٹ کی کوششوں کے نتیجے... مزید پڑھیں