پاکستانی سینیٹر کا او آئی سی سے اسرائیل نواز ممالک کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

پاکستانی سینیٹر کا او آئی سی سے اسرائیل نواز ممالک کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

پاکستانی سینیٹ کے رکن سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے ملک اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور غزہ پٹی پر مسلط کردہ ناکہ بندی کو ختم کرنے کے لئے کارروائی کریں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط میں مشتاق خان نے او آئی سی سے فلسطین اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے ایک مسلح فورس قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی آزادی کی حمایت کے لئے فنڈ ریزنگ باڈی کے قیام کے ساتھ ساتھ پانی، خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لئے ایک انسانی راہداری کے قیام پر بھی زور دیا۔

مشتاق خان نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کے ساتھ تمام سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کریں اور اس کی حمایت کرنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کی جائے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے 18 اکتوبر 2023 کو ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ان مطالبات کو پیش کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آپ کے لیے

ترکیہ کے صدر ایردوان کی طرف سے فلسطینی عوام کے لئے تعزیت کا پیغام

ترکیہ کے صدر ایردوان کی طرف سے فلسطینی عوام کے لئے تعزیت کا پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا، جس میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ صدر ایردوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے... مزید پڑھیں