ترکیہ نے اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے 9 سیٹلمنٹ چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے

ترکیہ نے اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے 9 سیٹلمنٹ چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے

ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے 9 سیٹلمنٹ چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ایک پریس بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ "ہم اسرائیلی حکام کی طرف سے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں 9 سیٹلمنٹ چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اعلان کردہ فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں جو کہ اسرائیلی قانون کے تحت بھی غیر قانونی ہیں۔"

وزارت خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ "ان اقدامات کو ختم کرے، جس سے خطے میں تشدد کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے قابل اطلاق معیارات کے منافی ہیں۔"

غور طلب رہے کہ اتوار کو اسرائیلی کابینہ نے 6 گھنٹے کے اجلاس کے دوران، مقبوضہ مغربی کنارے میں 77 غیرقانونی و غیر فعال بستیوں میں سے 9 سیٹلمنٹ چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دی ہے۔ یہ مطالبہ قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کی جانب سے کیا گیا تھا، جس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

آپ کے لیے

پاکستانی سینیٹر کا او آئی سی سے اسرائیل نواز ممالک کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

پاکستانی سینیٹر کا او آئی سی سے اسرائیل نواز ممالک کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

پاکستانی سینیٹ کے رکن سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے ملک اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور غزہ پٹی پر مسلط کردہ ناکہ بندی کو ختم کرنے کے لئے کارروائی... مزید پڑھیں