ترکیہ نے اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے 9 سیٹلمنٹ چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے

ترکیہ نے اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے 9 سیٹلمنٹ چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے

ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے 9 سیٹلمنٹ چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ایک پریس بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ "ہم اسرائیلی حکام کی طرف سے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں 9 سیٹلمنٹ چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اعلان کردہ فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں جو کہ اسرائیلی قانون کے تحت بھی غیر قانونی ہیں۔"

وزارت خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ "ان اقدامات کو ختم کرے، جس سے خطے میں تشدد کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے قابل اطلاق معیارات کے منافی ہیں۔"

غور طلب رہے کہ اتوار کو اسرائیلی کابینہ نے 6 گھنٹے کے اجلاس کے دوران، مقبوضہ مغربی کنارے میں 77 غیرقانونی و غیر فعال بستیوں میں سے 9 سیٹلمنٹ چوکیوں کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دی ہے۔ یہ مطالبہ قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کی جانب سے کیا گیا تھا، جس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

آپ کے لیے

198 تنظیموں نے آئی سی سی سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا کیا مطالبہ

198 تنظیموں نے آئی سی سی سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا کیا مطالبہ

198 فلسطینی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کریں۔  آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان اور آئی سی سی... مزید پڑھیں