فلسطین کاز کی حمایت میں مشی گن یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

فلسطین کاز کی حمایت میں مشی گن یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی میں گزشتہ جمعرات کو طلبہ نے اسرائیل کے فلسطین پر قبضے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

طلبہ نے یہ احتجاج تب کیا جب امریکی نائب صدر کملا ہیرس یونیورسٹی کے وزٹ پر آئی تھیں۔ طلبہ کی اس احتجاج کے دوران فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اپنے نعروں میں کملا ہیرس کو بھی نشانہ بنایا۔ 

طلبہ لیڈروں نے اپنی تقریروں میں جوبائیڈن انتطامیہ کی بھی مذمت کی۔ جوبائیڈن انتظامیہ پر "اسرائیلی نسل پرست حکومت" کو 3.8 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے پر حملہ کیا۔

آزادی اور مساوات کے لئے کام کرنے والی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ’الائیڈ فار فریڈم اینڈ ایکویلیٹی‘ سے وابستہ طلبہ نے اس احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا تھا۔ 

آپ کے لیے

اسرائیلی فورسز نے ’اسکول جاتے ہوئے‘ فلسطینی طالب علم کو کیا شہید

اسرائیلی فورسز نے ’اسکول جاتے ہوئے‘ فلسطینی طالب علم کو کیا شہید

مقبوضہ ویسٹ بینک کے شہر جنین پر اسرائیلی فورسز نے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی ہائی اسکول کے طالب علم کو گولی مار کر شہید کر دیا۔  18 سالہ اس طالب علم کا نام محمود السعدی ہے۔  مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے... مزید پڑھیں