انتہا پسند ایتمار بن گویر کا سخت حفاظتی انتظامات میں مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ

انتہا پسند ایتمار بن گویر کا سخت حفاظتی انتظامات میں مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی، ایتمار بن گویر نے آج مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا۔ بن گویر آج صبح البراق اسکوائر پر اسرائیلی قابض پولیس کی سخت سکیورٹی حفاظت میں پہنچے تھے۔

یہ دورہ اس ملاقات کے بعد کیا گیا ہے جو ان کی پیر کی شام قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ بن گویر نے چند روز قبل مسجد اقصٰی جانے کا اعلان کیا تھا، جس پر حزب اختلاف کے رہنما اور سابق اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے خبردار کیا تھا کہ بن گویر کا دورہ تشدد کو ہوا دے سکتا ہے۔ 

بن گویر کے اس اشتعال انگیز دورے کے بعد مسلم دنیا نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 

فلسطینی وزارت خارجہ نے انتہا پسند ایتمار بن گویر کے مسجد اقصٰی کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصٰی کا دورہ غیر معمولی اشتعال انگیزی اور تنازع میں خطرناک اضافہ ہے۔ 

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، لبنان، ایران، مصراور اردن نے بھی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصٰی کے تقدس کو پامال کرنےکی سخت مذمت کی ہے۔

ترکیہ کے وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر کے اشتعال انگیز اقدام پر گہری تشویش ہے، اسرائیل مقدس مقامات کی حیثیت و تقدس کی پامالی کرنے والے اشتعال انگیز کام نہ کرے۔

آپ کے لیے

’مقبوضہ علاقے میں آباد کاری بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے‘ : اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل

’مقبوضہ علاقے میں آباد کاری بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے‘ : اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایک بیان جاری کر اسرائیلی حکومت کی جانب سے مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کی منصوبہ بندی کے طریقہ ہائے کار میں ترمیم کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا... مزید پڑھیں