2022 میں مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی جنونیوں کی تقریباً 50,000 خلاف ورزیاں

2022 میں مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی جنونیوں کی تقریباً 50,000 خلاف ورزیاں

2022 میں مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے خلاف خلاف ورزیوں کی تعداد 48,238 کی غیر معمولی بلندی پر پہنچ گئی۔

مسجد کی دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار اسلامی وقف ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عزام خطیب نے کہا کہ یہودی جنونیوں نے مسلمانوں کے مقدس کمپاؤنڈ پر نہ صرف دھاوا بولا بلکہ ایسی حرکتیں کیں جو دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کے لئے شدید ناگوار تھیں۔ ان میں یہودی رسومات ادا کرنا اور یہودی تعطیلات کے دوران مقدس کمپاؤنڈ کے احاطے کے اندر اسرائیلی جھنڈا بلند کرنا شامل تھا۔

عزام خطیب نے خبردار کیا کہ اسرائیل میں دائیں بازو کی نئی حکومت ممکنہ طور پر خطے اور اس سے باہر مذہبی جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ ایک اسلامی مقدس مقام ہے جس کا رقبہ 144 دونم (144000میٹر مربع) ہے۔ یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ایک خالص مسجد ہے،  جو اپنی طویل مذہبی، تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی تمام کوششوں کے باوجود کسی بھی طرح کی تقسیم یا شراکت کو قبول نہیں کرتی۔

آپ کے لیے

اسرائیلی قبضے سے فلسطینی عوام کے ثقافتی وجود کو خطرہ : اقوام متحدہ کمیشن آف انکوائری

اسرائیلی قبضے سے فلسطینی عوام کے ثقافتی وجود کو خطرہ : اقوام متحدہ کمیشن آف انکوائری

جمعرات 27 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی طرف سے مقرر کردہ انکوائری کمیشن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے، فلسطین کی... مزید پڑھیں