2022 میں مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی جنونیوں کی تقریباً 50,000 خلاف ورزیاں

2022 میں مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی جنونیوں کی تقریباً 50,000 خلاف ورزیاں

2022 میں مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے خلاف خلاف ورزیوں کی تعداد 48,238 کی غیر معمولی بلندی پر پہنچ گئی۔

مسجد کی دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار اسلامی وقف ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عزام خطیب نے کہا کہ یہودی جنونیوں نے مسلمانوں کے مقدس کمپاؤنڈ پر نہ صرف دھاوا بولا بلکہ ایسی حرکتیں کیں جو دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کے لئے شدید ناگوار تھیں۔ ان میں یہودی رسومات ادا کرنا اور یہودی تعطیلات کے دوران مقدس کمپاؤنڈ کے احاطے کے اندر اسرائیلی جھنڈا بلند کرنا شامل تھا۔

عزام خطیب نے خبردار کیا کہ اسرائیل میں دائیں بازو کی نئی حکومت ممکنہ طور پر خطے اور اس سے باہر مذہبی جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ ایک اسلامی مقدس مقام ہے جس کا رقبہ 144 دونم (144000میٹر مربع) ہے۔ یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ایک خالص مسجد ہے،  جو اپنی طویل مذہبی، تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی تمام کوششوں کے باوجود کسی بھی طرح کی تقسیم یا شراکت کو قبول نہیں کرتی۔

آپ کے لیے

’مقبوضہ علاقے میں آباد کاری بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے‘ : اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل

’مقبوضہ علاقے میں آباد کاری بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے‘ : اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایک بیان جاری کر اسرائیلی حکومت کی جانب سے مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کی منصوبہ بندی کے طریقہ ہائے کار میں ترمیم کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا... مزید پڑھیں