اسرائیل نے غزہ میں طبی آلات کے داخلے پر عائد کی پابندی

اسرائیل نے غزہ میں طبی آلات کے داخلے پر عائد کی پابندی

غزہ پٹی میں طبی آلات کے داخلے پر اسرائیلی پابندی سینکڑوں مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے اہلکار ابراہیم عباس نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے طبی آلات بشمول تشخیصی آلات کو غزہ لانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ "طبی خدمات کی کمی سینکڑوں مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتی ہے۔"

فلسطینی عہدیدار نے مزید کہا کہ اسرائیلی پابندی کے باعث طبی آلات کی مرمت میں بھی مشکل پیش آرہی ہے کیونکہ اسپیئر پارٹس کی کمی ہے۔

ابراہیم عباس نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے گروپوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں فلسطینی مریضوں کی جان بچانے کے لئے طبی آلات کے داخلے کی اجازت دینے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لئے فوری مداخلت کریں۔

بتادیں کہ 2.3 ملین کی آبادی والے غزہ پٹی کے اس علاقے میں سال 2007 سے جاری اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

آپ کے لیے

فلسطین آئی سی سی کے اجلاس میں کرے گا شرکت

فلسطین آئی سی سی کے اجلاس میں کرے گا شرکت

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ فلسطین انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی ریاستی جماعتوں کی اجلاس میں شرکت کرے گا، جو پیر کو نیدر لینڈز کے شہر ہیگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ انہوں نے سرکاری... مزید پڑھیں