مقبوضہ ویسٹ بینک میں امن کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں : ٹور وینز لینڈ

مقبوضہ ویسٹ بینک میں امن کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں : ٹور وینز لینڈ

اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار ٹور وینز لینڈ نے جمعہ کے روز سلامتی کونسل میں بتایا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقے – ویسٹ بینک میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والا تشدد بے قابو ہو رہا ہے۔ اسرائیل اور فلسطین دونوں کے رہنماؤں کو امن کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس کے لئے عالمی برادری کا بھرپور تعاون بھی ضروری ہے۔ ٹور وینز لینڈ مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ''بنیادی اہمیت کے سیاسی مسائل'' کو حل ہونا چاہیے ورنہ گہری بداعتمادی اور دشمنی بڑھتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ''مجھے تشویش ہے کہ بچے بھی تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ بچوں کو تشدد اور نقصان کا ہدف نہیں بنانا چاہیے۔''

انہوں نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سفیروں سے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں بہت سے لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد فلسطینیوں کی ہے۔ ان حالات میں ''بڑھتی ہوئی ناامیدی، غصے اور تناؤ'' کا ماحول بننے لگا ہے جس سے تشدد کا مہلک سلسلہ مزید زور پکڑ رہا ہے اور اس پر قابو پانا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

آپ کے لیے

پاکستانی سینیٹر کا او آئی سی سے اسرائیل نواز ممالک کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

پاکستانی سینیٹر کا او آئی سی سے اسرائیل نواز ممالک کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

پاکستانی سینیٹ کے رکن سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے ملک اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور غزہ پٹی پر مسلط کردہ ناکہ بندی کو ختم کرنے کے لئے کارروائی... مزید پڑھیں