خصوصی پوسٹ کے قیام کے ساتھ بائیڈن کی امریکہ فلسطین تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش

خصوصی پوسٹ کے قیام کے ساتھ بائیڈن کی امریکہ فلسطین تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش

امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ نے فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کے تحت فلسطینی امور کے لئے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔ 

Axios کی ایک خبر کے مطابق محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے منگل کو کانگریس کو مطلع کیا کہ اس نے ہادی امر کو فلسطینی امور کے لئے نیا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔ واشنگٹن میں مقیم فلسطینی امور کا یہ خصوصی نمائندہ فلسطینیوں اور ان کی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے اور سفیر [تھامس] نائیڈس اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر فلسطین سے متعلق امور پر اسرائیل کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب امریکہ نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ایک ایسی پوزیشن بنائی ہے جو مکمل طور پر فلسطینی امور پر مرکوز ہے۔

بتا دیں کہ ہادی امر اس سے قبل اسرائیل اور فلسطینی امور کے لیے نائب معاون وزیر خارجہ کے طور پر دو سال تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آپ کے لیے

اسرائیلی فورسز نے جاری کیا فلسطینی اسکول کو مسمار کرنے کا حکم

اسرائیلی فورسز نے جاری کیا فلسطینی اسکول کو مسمار کرنے کا حکم

قابض اسرائیلی فوج نے ۱۷ نومبر ۲۰۲۲ کو مقبوضہ ویسٹ بینک کے شہر ہیبرون کے جنوب میں بسے مسافر یطا کے علاقے میں زیر تعمیر فلسطینی اسکول کو مسمار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ایک خبر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے الصفی علاقے کے تین... مزید پڑھیں