">

لیگ انقرہ میں "فلسطین کا مستقبل" کانفرنس میں شریک

لیگ انقرہ میں

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے ایک وفد نے آج بروز منگل ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی "فلسطین کا مستقبل" کانفرنس میں شرکت کی۔

وفد میں لیگ کے صدر جناب حمید بن عبداللہ الاحمر، لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلاوی اور بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سربراہ انجینئر عبداللہ البلتاجی شامل تھے۔

وفد نے کانفرنس کے موقع پر پارلیمانی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں تاکہ غزہ پٹی میں جاری نسل کشی اور اس تناظر میں پارلیمانی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان، ترک پارلیامنٹ کے وزراء، بین الاقوامی سفارتکاروں کے سفیر، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے مشنز اور کمیٹیوں کے سربراہان کے علاوہ مختلف ممالک کے  اراکین پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

غزہ پٹی کے خلاف اسرائیلی نسل کشی کے آغاز سے ’لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین‘ ایک پارلیمانی مہم کی قیادت کر رہی ہے تاکہ بین الاقوامی و انسانی حقوق کے اداروں اور پارلیمانوں پر اس نسل کشی کے خلاف موقف اختیار کرنے اور اسے روکنے کے لئے کام کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے۔

آپ کے لیے

لیگ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تشکیل کے لئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

لیگ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تشکیل کے لئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (یورپ چیپٹر) کے ایک وفد نے برطانوی شیڈو گورنمنٹ کے وزیر برائے امور خارجہ، برطانوی ہاؤس آف کامنز اور لیبر پارٹی کے رکن ایم پی بامبوس چارالمبوس سے ملاقات کر فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے یورپی... مزید پڑھیں