لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے ڈاکٹر محمد بلعاوی کو سیکرٹری جنرل کیا مقرر

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے ڈاکٹر محمد بلعاوی کو سیکرٹری جنرل کیا مقرر

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے اپنی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی کو لیگ کا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر بلعاوی کو زوم میٹنگ کے ذریعے بدھ 22 مئی 2024 کو منعقدہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی فلسطینی نژاد اردن سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے ملائیشیا سے پوسٹ نوآبادیاتی علوم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ ایشیا مڈل ایسٹ فورم کے صدر، بیت المقدس کو بچانے کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے بانی اور کوالالمپور فورم برائے سیاسی فکر و تہذیب کے جنرل سیکریٹریٹ کے رکن بھی ہیں۔

ڈاکٹر بلعاوی اس سے قبل گزشتہ مدت (2021-2024) کے دوران لیگ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز تھے، جہاں انہوں نے لیگ کی کانفرنسوں کے انعقاد اور اس کے اسٹریٹجک اور توسیع پسندانہ منصوبوں کی تیاری کی نگرانی کی۔

انہوں نے فلسطینی امور، سیاسی علوم اور تحقیق میں مہارت رکھنے والے متعدد اداروں کی بھی رہنمائی کی ہے۔مختلف علاقائی و بین الاقوامی اداروں میں اکیڈمک لیکچرر اور مشیر کی حیثیت سے کام کیا ہے، اور متعدد تعلیمی کانفرنسوں میں شرکت کی ہے۔

ڈاکٹر بلعاوی ایک مصنف اور محقق ہیں جو ایشیائی امور، بالخصوص جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس میدان میں کئی کتابیں اورتحقیقی مقالے شائع کیے ہیں، جن میں سے کچھ میں امریکہ اور چین کے تعلقات، مغرب اور جنوبی ایشیا کے درمیان تعلقات اور عرب ایشیائی تعلقات پر بات کی گئی ہے۔

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے ترک پارلیمنٹ کے زیر اہتمام "فلسطین کی آزادی" کے عنوان سے جمعہ 26 اپریل کو استنبول شہر میں اپنی پانچویں بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس منعقد کیا تھا۔ اس کانفرنس کے دوران  لیگ نے اپنے قانون میں ترامیم کی منظوری دی، جس میں سیکرٹری جنرل کا عہدہ قائم کرنا بھی شامل ہے، جسے ایگزیکٹو کمیٹی نے منتخب کیا تھا۔

آپ کے لیے

لیگ اور کویتی قومی اسمبلی کے وفود نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سامنے قبضے کے خلاف مقدمہ چلانے کے طریقہ کار پر کیا تبادلہ خیال

لیگ اور کویتی قومی اسمبلی کے وفود نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سامنے قبضے کے خلاف مقدمہ چلانے کے طریقہ کار پر کیا تبادلہ خیال

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے وفد نے لیگ کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر کی سربراہی میں الجزائر میں منعقد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC) کے سترھویں اجلاس میں شرکت کرنے والے... مزید پڑھیں