لیگ کے صدر کی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

لیگ کے صدر کی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q)کے صدر حمید بن عبداللہ الاحمر نے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی 14 ویں کانفرنس اور اس کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے موقع پر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل محمد رضا مجیدی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، الاحمر نے فلسطینی عوام کے حقوق اور "باکو اعلامیہ" کے بارے میں حمایتی موقف پر اسمبلی کا شکریہ ادا کیا، جس میں غزہ پٹی پر جارحیت روکنے اور فلسطینی عوام کے اپنی آزاد ریاست کے قیام کے حق پر زور دیا گیا ہے۔

لیگ کے صدر نے فلسطینی کاز کے ساتھ یکجہتی کے موقف کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرائم اور جنگی مجرموں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے قابض اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کے ایک وفد نے ایشین پارلیمانی اسمبلی کی 14 ویں کانفرنس میں شرکت کی، جس میں لیگ کے صدر اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جناب عبداللہ البلتاجی بھی شامل تھے۔

آپ کے لیے

لیگ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تشکیل کے لئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

لیگ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تشکیل کے لئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (یورپ چیپٹر) کے ایک وفد نے برطانوی شیڈو گورنمنٹ کے وزیر برائے امور خارجہ، برطانوی ہاؤس آف کامنز اور لیبر پارٹی کے رکن ایم پی بامبوس چارالمبوس سے ملاقات کر فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے یورپی... مزید پڑھیں