آذربائیجان میں منعقد ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس میں لیگ نے کی شرکت

 آذربائیجان میں منعقد ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس میں لیگ نے کی شرکت

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے ایک وفد نے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 14 ویں جنرل اجلاس شرکت کی۔

اس وفد میں لیگ کے صدر حمید بن عبداللہ الاحمر اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ انجینئر عبداللہ البلتاجی شامل تھے۔

الاحمر نے فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی نسل کشی کے خاتمے میں بین الاقوامی برادری کی ناکامی اور جاری جارحیت کو روکنے اور فلسطینی عوام کے مکمل حقوق بشمول ان کے حق خودارادیت اور ان کی آزاد ریاست کے قیام کے لیے فیصلہ کن اقدامات کے فقدان پر تنقید کی۔

انہوں نے ایشیائی پارلیمانوں پر زور دیا کہ وہ نسل کشی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے کے لیے اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں اور اس بات پر زور دیا کہ یہ خواہشات اور جذبات کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا بلکہ ایسے اقدامات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے جو فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کا خاتمہ کریں، بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد کریں اور فوجی، معاشی اور سیاسی طور پر قبضے کا بائیکاٹ کریں۔

آپ کے لیے

فلسطینی کاز کی حمایت کے سلسلے میں سرکاری و پارلیمانی اجلاسوں کا سلسلہ منعقد کرنے کے لئے لیگ کی وفد کا ملائیشیا دورہ

فلسطینی کاز کی حمایت کے سلسلے میں سرکاری و پارلیمانی اجلاسوں کا سلسلہ منعقد کرنے کے لئے لیگ کی وفد کا ملائیشیا دورہ

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کا ایک وفد پیر کے روز ملائیشیا کی دارالحکومت کوالالمپور پہنچا۔ یہ عرب، اسلامی و بین الاقوامی پارلیمانوں میں فلسطینی کاز کی موجودگی کو بڑھانے کیلئے لیگ کی طرف سے کئے گئے غیر ملکی... مزید پڑھیں