لیگ کے وفد کی قطری شوریٰ کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن سے دوحہ میں ملاقات

لیگ کے وفد کی قطری شوریٰ کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن سے دوحہ میں ملاقات

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے صدر حمید بن عبداللہ الاحمر کی سربراہی میں ایک وفد نے دارالحکومت دوحہ میں قطری شوریٰ کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن محترمہ ڈاکٹر حمدہ بنت حسن السلیطی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پارلیمانی امور سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں غزہ پٹی کے خلاف جارحیت اور اسرائیلی نسل کشی کے خاتمے کے لیے پارلیمانی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

فریقین نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ وہیں بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ جاری جارحیت کو روکنے اور فلسطینی عوام کے مکمل حقوق بشمول ان کے حق خودارادیت اور ان کی آزاد ریاست کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

دونوں فریقوں نے لیگ اور قطری شوریٰ کونسل کے درمیان تعلقات کو بڑھانے، مشترکہ سیمینار منعقد کرنے اور فلسطینی کاز کی حمایت کے لئے پارلیمانی کوششوں کو مربوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

لیگ کے صدر نے فلسطینی عوام کی حمایت میں قطر کی کوششوں اور جارحیت کو روکنے لیے اس کے سفارتی اقدامات اور محصور غزہ پٹی تک انسانی امداد پہنچانے کی کوششوں کو سراہا۔

لیگ کے اس وفد میں لیگ کے صدر حمید بن عبداللہ الاحمر کے علاوہ لیگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی اور تعلقات عامہ کے سربراہ انجینئر عبداللہ البلتاجی شامل تھے۔

آپ کے لیے

پارلیمنٹ میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے لیگ کے ایک وفد نے برطانوی اداروں اور ارکان پارلیمنٹ سے کی ملاقات

پارلیمنٹ میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے لیگ کے ایک وفد نے برطانوی اداروں اور ارکان پارلیمنٹ سے کی ملاقات

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (یورپ چیپٹر) کے ایک وفد نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تشکیل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پارلیمانی شخصیات اور برطانوی اداروں کے ساتھ کئی ملاقاتیں کیں۔ لیگ کے... مزید پڑھیں