لیگ نےمسلم اسکالرز کی عالمی یونین کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی

لیگ نےمسلم اسکالرز کی عالمی یونین کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے ایک وفد نے لیگ کے صدر حمید بن عبداللہ الاحمر کی سربراہی میں دوحہ میں مسلم اسکالرز کی عالمی یونین کی جنرل اسمبلی کے چھٹے اجلاس کی کارروائی میں شرکت کی۔ یہ سیشن "مذہب کی پاسداری، قوم کو بااختیار بنانے اور ہمارے مقدس مقامات کی حمایت" کے موضوع کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔

کانفرنس میں دنیا بھر سے سینکڑوں مسلم اسکالرز اور مفکرین نے شرکت کی۔ افتتاحی سیشن کے دوران انہوں نے اتحاد کی اہمیت اور فلسطینی عوام پر تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری وحشیانہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

توقع ہے کہ کانفرنس کے دوران فلسطینی عوام اور غزہ پٹی کی حمایت کے لیے "دوحہ اعلامیہ" شروع کیا جائے گا، جس کی تشکیل اور اجراء میں لیگ اہم رول ادا کرے گی۔

لیگ کے اس وفد میں لیگ کے صدر حمید بن عبداللہ الاحمر کے علاوہ لیگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی اور تعلقات عامہ کے سربراہ انجینئر عبداللہ البلتاجی شامل تھے۔

کانفرنس کے موقع پر لیگ کے وفد نے دارالحکومت دوحہ میں قطری شوریٰ کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن محترمہ ڈاکٹر حمدہ بنت حسن السلیطی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پارلیمانی امور سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں غزہ پٹی کے خلاف جارحیت اور اسرائیلی نسل کشی کے خاتمے کے لیے پارلیمانی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

آپ کے لیے

لیگ کے صدر نے انٹر پارلیمنٹری یونین میں الجزائر کے نمائندے کے ساتھ فلسطین کی حمایت کے لئے مربوط کوششوں پر کیا تبادلہ خیال

لیگ کے صدر نے انٹر پارلیمنٹری یونین میں الجزائر کے نمائندے کے ساتھ فلسطین کی حمایت کے لئے مربوط کوششوں پر کیا تبادلہ خیال

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے صدر شیخ حمید بن عبداللہ الاحمر نے اتوار کے روز "البناء الوطنی" تحریک کی دوسری کانفرنس میں شرکت کے موقع پر انٹر پارلیمنٹری یونین میں جمہوریہ الجزائر کے نمائندہ و ایگزیکٹو کمیٹی کے... مزید پڑھیں