’لیگ غزہ پر جارحیت روکنے کے لئے پارلیمانی کوششوں کی قیادت کر رہی ہے‘ : حسن توران

’لیگ غزہ پر جارحیت روکنے کے لئے پارلیمانی کوششوں کی قیادت کر رہی ہے‘ : حسن توران

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ترک پارلیمنٹ میں ترک فلسطین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین ایم پی حسن توران نے ترک پارلیمنٹ میں پارلیمانی بلاکوں کے دورے کے دوران ایک پریس بیان میں کہا کہ لیگ اسرائیل کے گھناؤنے اور غیر انسانی جرائم کے لئے اس کو جوابدہ بنانے اور غزہ میں فلسطینی عوام کو ہر طرح کی حمایت فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنا چاہتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوط شعور اور یکجہتی کے ساتھ اس مسئلے کو زندہ رکھنے اور عالمی ایجنڈے پر پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'لیگ اس مقصد کے لئے اپنے دورے جاری رکھے ہوئے ہے اور ترکیہ کے بعد دیگر ممالک میں بھی ہمارے دورے جاری رہیں گے، جہاں ہم ان مظالم کا ارتکاب کرنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کریں گے'۔

غور طلب رہے کہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں قومی اسمبلی کے صدر دفتر کے دورے کے دوران لیگ کے وفد نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی، گڈ پارٹی، سعادت پارٹی اور ہدا پارٹی کے پارلیمانی بلاکوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس وفد میں لیگ کے صدر حمید بن عبداللہ الاحمر کے علاوہ لیگ آف ترکیہ کے صدر و ترک پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر نورالدین نیباتی، لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور کویتی قومی اسمبلی کے رکن اسامہ الشاہین، لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ترک پارلیمنٹ کے رکن حسن توران، لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عادل رشید، لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ایشیائی امور کے لئے صدر کے معاون محمد عقل، لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور افریقی امور کے لئے صدر کے معاون بشیر جاراللہ، فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن مروان ابو راس، لیگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی اور لیگ میں تعلقات عامہ کے سربراہ انجینیئر عبداللہ البلتاجی شامل تھے۔ 

آپ کے لیے

اطالوی رکن پارلیمنٹ اسٹیفانیا اسکاری نے اطالوی پارلیمنٹ میں فلسطین کے لئے ایک پارلیمانی انٹرگروپ کے قیام کا اعلان کیا

اطالوی رکن پارلیمنٹ اسٹیفانیا اسکاری نے اطالوی پارلیمنٹ میں فلسطین کے لئے ایک پارلیمانی انٹرگروپ کے قیام کا اعلان کیا

اطالوی رکن پارلیمنٹ اور ’یورپین لیگ آف پارلیمنٹرینز فار فلسطین‘ کی نئی رکن اسٹیفانیا اسکاری نے فلسطین کے لئے ایک پارلیمانی انٹرگروپ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد لیگ کے یوروپین صدر مشیل پیراس نے اپنی... مزید پڑھیں