فلسطینی کاز کی حمایت پر لیگ کی ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال

فلسطینی کاز کی حمایت پر لیگ کی ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے وفد نے منگل کے روز ملائیشیا قومی اسمبلی کے اسپیکر جوہری بن عبدل کے ساتھ فلسطینی کاز کی حمایت کے طریقوں اور فلسطین و مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال کی مجموعی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران لیگ اور ملائیشیا کی قومی اسمبلی نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی قبضے کی تمام کوششوں و منصوبوں کو مسترد کرنے اور مسجد اقصیٰ میں مقامی و وقتی تقسیم نافذ کرنے پر زور دیتے ہوئے پارلیمنٹ اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ وعدوں اور قراردادوں کی پاسداری کریں۔

دونوں نے لیگ اور ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا میں علاقائی لیگ کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کی حمایت کے لئے اس خطے میں اراکین پارلیمنٹ کو فعال کریں۔

دونوں نے عرب، اسلامی و بین الاقوامی پارلیمانوں اور بین الاقوامی عدالتوں میں فلسطینی کاز کی حمایت میں قانونی و پارلیمانی تحریک کی حمایت کرنے کے علاوہ فلسطین کے کردار اور حیثیت کو بڑھانے کے لئے بین الاقوامی اداروں و پارلیمانوں سے القدس کے اراکین پارلیمنٹ کے الحاق کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

غور طلب رہے کہ لیگ کا ایک وفد پیر کے روز ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچا ہے۔ یہ لیگ کی طرف سے عرب، اسلامی و بین الاقوامی پارلیمانوں میں فلسطینی کاز کی موجودگی کو بڑھانے کیلئے کئے گئے غیر ملکی دوروں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔ 

اس وفد میں لیگ کے صدر شیخ حمید بن عبداللہ الاحمر کے علاوہ  لیگ کے نائب صدر و انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کمیٹی کے چیئرمین ایم پی ڈاکٹر فادلی زون، لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن اور پاکستانی سینیٹ میں دفاع و خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین، ملائیشین پارلیمنٹ کے رکن پارلیمنٹ سید ابراہیم، لیگ کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر محمد آفندی صالح، لیگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی اور لیگ میں تعلقات عامہ کے سربراہ عبداللہ البلتاجی شامل ہیں۔

آپ کے لیے

لیگ اور کویتی قومی اسمبلی کے وفود نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سامنے قبضے کے خلاف مقدمہ چلانے کے طریقہ کار پر کیا تبادلہ خیال

لیگ اور کویتی قومی اسمبلی کے وفود نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سامنے قبضے کے خلاف مقدمہ چلانے کے طریقہ کار پر کیا تبادلہ خیال

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے وفد نے لیگ کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر کی سربراہی میں الجزائر میں منعقد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC) کے سترھویں اجلاس میں شرکت کرنے والے... مزید پڑھیں