فلسطینی کاز کی حمایت کے سلسلے میں سرکاری و پارلیمانی اجلاسوں کا سلسلہ منعقد کرنے کے لئے لیگ کی وفد کا ملائیشیا دورہ

فلسطینی کاز کی حمایت کے سلسلے میں سرکاری و پارلیمانی اجلاسوں کا سلسلہ منعقد کرنے کے لئے لیگ کی وفد کا ملائیشیا دورہ

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کا ایک وفد پیر کے روز ملائیشیا کی دارالحکومت کوالالمپور پہنچا۔ یہ عرب، اسلامی و بین الاقوامی پارلیمانوں میں فلسطینی کاز کی موجودگی کو بڑھانے کیلئے لیگ کی طرف سے کئے گئے غیر ملکی دوروں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔

اس وفد میں لیگ کے صدر شیخ حمید بن عبداللہ الاحمر کے علاوہ  لیگ کے نائب صدر و انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کمیٹی کے چیئرمین ایم پی ڈاکٹر فادلی زون، لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن اور پاکستانی سینیٹ میں دفاع و خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین، ملائیشین پارلیمنٹ کے رکن پارلیمنٹ سید ابراہیم، لیگ کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر محمد آفندی صالح، لیگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی اور لیگ میں تعلقات عامہ کے سربراہ عبداللہ البلتاجی شامل ہیں۔ 

یہ وفد اپنے چار روزہ دورے کے دوران ملائیشیا کے سرکاری و پارلیمانی شخصیات کے ساتھ کئی ملاقاتیں کرے گا۔ اس کے علاوہ ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرے گا تاکہ پارلیمانوں، بین الاقوامی فورمز اور بین الاقوامی یونینوں میں فلسطینی کاز کی حمایت اور اس کی موجودگی کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

آپ کے لیے

اسرائیل کی فوج جدید دور کے فرعون ہیں : ایردوان

اسرائیل کی فوج جدید دور کے فرعون ہیں : ایردوان

"ہم ایسے دنوں سے گزر رہے ہیں جب مسلمان ہونا اور سچائی، انصاف اور اپنے مقدس مقامات کا دفاع کرنا مشکل ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ صہیونی صلیبی ذہنیت سے بیت المقدس کا دفاع کریں۔" اس بات کا اظہار آج جمعہ کے دن استنبول میں لیگ... مزید پڑھیں