یورپ میں فلسطینی کاز کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لئے اٹلی میں لیگ نے کیا ایک پارلیمانی سیمینارکا انعقاد

یورپ میں فلسطینی کاز کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لئے اٹلی میں لیگ نے کیا ایک پارلیمانی سیمینارکا انعقاد

12 مئی بروز جمعہ، لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (یورپ چیپٹر) نے اٹلی کے روم شہر میں "فلسطین کیلئے امن: ایک نئی یورو-میڈیٹیرین پالیسی" عنوان کے تحت ایک پارلیمانی سیمینار کا انعقاد کیا۔

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے صدر شیخ حمید بن عبداللہ الاحمر نے سیمینار میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین کے حالات حالیہ مہینوں کے دوران بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ انتہا پسند اسرائیلی غاصب حکومت کی پالیسیاں اور منصوبے، جسے ’اسرائیل‘ کی تاریخ کی سب سے انتہا پسند حکومت قرار دیا جاتا ہے، فلسطین کے لوگوں پر حاوی ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ قابض حکومت مغربی ممالک کی حمایت کی وجہ سے بین الاقوامی قراردادوں کو نظر انداز کرتی ہے۔ یورپی رہنما اکثر اسرائیل کی بغیر کسی وجہ کے تعریف کرتے ہیں، جب کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے المیے سے خود کو دور رکھتے ہیں اور ان کے مصائب کو نظر انداز کرتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ لیگ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں سرگرم ہے اور یورپی براعظم میں مزید کام کرنے کی کوشش کرتی ہے، جس کے لئے فلسطینی عوام کے حقوق اور بین الاقوامی انصاف کی وکالت کرنے والے یورپی پارلیمنٹرینز کی حمایت کی ضرورت ہے۔

لیگ کے یورپ چیپٹر کے صدر اور اطالوی پارلیمنٹ کے سابق رکن مشیل پیراس نے زور دے کر کہا کہ غاصبانہ قبضے کی حمایت میں گمراہ کن اسرائیلی پروپیگنڈا میڈیا مہم کے ذریعے یورپی معاشروں میں داخل ہوئیں اور اب یورپی ممالک کے اعلیٰ ترین جمہوری اداروں تک پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں اور نسل پرستی کے سخت خلاف ہیں۔" انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ لیگ فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرنے والے یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تعمیر کے لئے کام کر رہی ہے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قبضے کے حملوں کی حقیقت سے آگاہ کرنے کے لئے متعدد اجلاس منعقد کر چکی ہے اور مستقبل میں مزید کرے گی۔

لیگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی نے فلسطینی کاز کی حمایت اور یورپ میں اسرائیلی قبضے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور حقائق کے من گھڑت واقعات کا مقابلہ کرنے کے لئے عملی اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ"اگر ہم نے غاصبانہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے عملی اقدامات نہیں کئے اور فلسطینی عوام کے لئے انصاف کا مطالبہ کرنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی تو ان تمام بیان بازیوں، جذبات اور احساسات کا کوئی مطلب نہیں، کیونکہ یہ دنیا صرف اعمال پر یقین رکھتی ہے۔"

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام کو ان کے حقوق دینے، بین الاقوامی قراردادوں پر عملدرآمد اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے پر مبنی انصاف ہی مشرق وسطیٰ اور بحیرہ روم کے طاس میں امن و استحکام کے قیام کا بنیادی عنصر ہے۔

روم میں اطالوی فارن پریس ایسوسی ایشن کے پریس ہال میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں اطالوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ٹریپیڈی، اسٹیفانیا اسکاری اور آرٹورو اسکوٹو کے علاوہ اطالوی پارلیمنٹ کی سینیٹر ٹینو ماغنی، یورپی رکن پارلیمنٹ سبرینا پگنیڈولی، یورپی فلسطین فورم کے نمائندے رابرٹ اینڈریوز کے ساتھ ساتھ یورپی و فلسطینی ثقافتی اور کمیونٹی ٹریڈ یونین کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

آپ کے لیے

الاحمر نے فلسطین سے متعلق عرب و اسلامی پارلیمانی گروپ کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے ایک طریقہ کار تلاش کرنے پر زور دیا

الاحمر نے فلسطین سے متعلق عرب و اسلامی پارلیمانی گروپ کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے ایک طریقہ کار تلاش کرنے پر زور دیا

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر نے مسئلہ فلسطین پر عرب پارلیمانی کانفرنس منعقد کرنے پر زور دیا ہے تاکہ پوری عرب دنیا میں مسئلہ فلسطین کی حقیقت کا جائزہ لیا جا سکے اور اس کا حل تلاش کیا... مزید پڑھیں