الاحمر نے فلسطین سے متعلق عرب و اسلامی پارلیمانی گروپ کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے ایک طریقہ کار تلاش کرنے پر زور دیا

الاحمر نے فلسطین سے متعلق عرب و اسلامی پارلیمانی گروپ کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے ایک طریقہ کار تلاش کرنے پر زور دیا

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر نے مسئلہ فلسطین پر عرب پارلیمانی کانفرنس منعقد کرنے پر زور دیا ہے تاکہ پوری عرب دنیا میں مسئلہ فلسطین کی حقیقت کا جائزہ لیا جا سکے اور اس کا حل تلاش کیا جا سکے۔

"عراق کے استحکام اور خودمختاری کو بڑھانے کے لئے عربوں کی حمایت" کے عنوان سے منعقد عرب پارلیمانی یونین کی 34ویں کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران الاحمر نے صیہونی جنگی مجرموں کا پیچھا کرنے اور انہیں بین الاقوامی انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پارلیمانی قانونی کمیٹی کی تشکیل کے لئے کام کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی فلسطین سے متعلق عرب و اسلامی گروپوں کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے ایک میکانزم کے قیام پر بھی زور دیا۔ 

انہوں نے اسرائیلی کنیسٹ کو بین الاقوامی پارلیمانی یونین میں شامل ہونے سے روکنے کے لئے کام کرنے کے علاوہ، ’فرینڈشپ کمیٹیوں‘ کے بجائے عرب پارلیمانوں میں فلسطین کے لئے مستقل کمیٹیاں بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ساتھ ہی افریقی ممالک بالخصوص جمہوریہ الجزائر کی تعریف کی کہ انہوں نے افریقی یونین میں قابض ریاست سے بطور مبصر اپنی رکنیت واپس لینے کا باوقار موقف اپنایا ہے۔

الاحمر کے مطابق، ’لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس‘ سیاسی اور پارلیمانی حلقوں میں ایک اہم نام ہے، خاص طور پر یورپی اور لاطینی امریکی ممالک میں، اور فلسطین کے بارے میں معلومات کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ لیگ عرب، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر پارلیمانی کوششوں کو مربوط کرنے اور قومی کونسل اور عرب و اسلامی پارلیمانوں کے ساتھ مل کر فلسطینی کاز کے لئے حمایت کو متحرک کرنے کے لئے ایک طریقہ کار بننا چاہتی ہے۔ 

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC)، افریقی پارلیمانی یونین (APU)، عالمی تنظیم برائے پارلیمنٹرینز اگینسٹ کرپشن (GOPAC) اور ایشین پارلیمنٹری اسمبلی (APA) کے ساتھ ساتھ عرب انٹر پارلیمنٹری یونین میں بھی مبصر کی رکنیت حاصل ہے۔ 

غور طلب رہے کہ لیگ کا ایک وفد جمعرات کو عرب پارلیمانی یونین کے 34ویں اجلاس کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے عراق پہنچا ہے۔ اس وفد میں لیگ کے صدر حميد بن عبد الله الاحمر، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی اور لیگ میں تعلقات عامہ کے سربراہ انجینیئر عبداللہ البلتاجی شامل ہیں۔ 

آپ کے لیے

’الاقصیٰ پر اسرائیلی قبضے کے حملے پر بین الاقوامی موقف کمزور ہے اور یہودیت کے منصوبوں کو روک نہیں سکے گا‘ : لیگ کے صدر

’الاقصیٰ پر اسرائیلی قبضے کے حملے پر بین الاقوامی موقف کمزور ہے اور یہودیت کے منصوبوں کو روک نہیں سکے گا‘ : لیگ کے صدر

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے سربراہ شیخ حمید بن عبداللہ الاحمر نے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی پارلیمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نمازیوں پر اسرائیلی قبضے کے حملے اور مسجد اقصیٰ میں خلوت کو روکنے کے لئے اقدامات... مزید پڑھیں