لیگ اور کویتی قومی اسمبلی کے وفود نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سامنے قبضے کے خلاف مقدمہ چلانے کے طریقہ کار پر کیا تبادلہ خیال

لیگ اور کویتی قومی اسمبلی کے وفود نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سامنے قبضے کے خلاف مقدمہ چلانے کے طریقہ کار پر کیا تبادلہ خیال

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے وفد نے لیگ کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر کی سربراہی میں الجزائر میں منعقد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC) کے سترھویں اجلاس میں شرکت کرنے والے کویتی پارلیمانی ڈویژن کے وفد سے ملاقات کی۔ 

حمید الاحمر نے بتایا کہ اس ملاقات میں کویتی قومی اسمبلی کے زیر اہتمام عرب پارلیمانی کانفرنس کے انعقاد، انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سامنے اسرائیلی قبضے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے میدان میں قانونی پہلو کو فعال کرنے اور فلسطینی کاز کی حمایت میں دنیا بھر کے اراکین پارلیمنٹ، خاص طور پر لاطینی امریکہ اور یورپ کے اراکین پارلیمنٹ کو متحرک کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حمید الاحمر نے فلسطینی کاز کے لئے ریاست کویت کی حمایت کے ساتھ ساتھ ان کے باوقار رویوں اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کویت کی سیاسی قیادت، پارلیمنٹ، حکومت اور کویتی عوام کی طرف سے ایک مضبوط پوزیشن ہے۔

وہیں کویتی وفد کے سربراہ، کویتی قومی اسمبلی میں پارلیمانی ڈویژن کے انڈر سیکرٹری ثامر السويط نے اس بات پر زور دیا کہ یروشلم اور فلسطین کا مسئلہ ایک سرخ لکیر ہے اور اس پر سودے بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کویت اس معاملے پر اپنا موقف تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ یہ کویت کی سیاسی قیادت، پارلیمنٹ، حکومت اور کویتی عوام کا ایک مضبوط موقف ہے۔

السويط کے مطابق، نام کی تبدیلی سے قطع نظر، کونسل ہمیشہ فلسطین کی حفاظت کرے گی کیونکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہر کویتی کے دل کے قریب ہے۔

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے وفد کی سربراہی لیگ کے صدر شیخ حامد الاحمر کر رہے تھے۔ اس وفد میں لیگ کے نائب صدر اور انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کمیٹی کے چیئرمین ایم پی ڈاکٹر فادلی زون، لیگ کے معاون صدر برائے افریقی امور اور ایگزیکٹو بورڈ کے رکن البشیر جار اللہ، ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور نائیجیریا پیلسٹائن فرینڈشپ کمیٹی کے چیئرمین یونس ابوبکر، ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن سید ابو مسامح اور لیگ میں تعلقات عامہ کے سربراہ انجینیئر عبداللہ البلتاجی اور دیگر شامل تھے۔

آپ کے لیے

لیگ کی وفد کا الجزائر کی جماعتوں کے ساتھ مسئلہ فلسطین کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

لیگ کی وفد کا الجزائر کی جماعتوں کے ساتھ مسئلہ فلسطین کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے ایک وفد نے لیگ کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر کی سربراہی میں الجزائر میں منعقد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC) کے سترھویں اجلاس میں الجزائر کی... مزید پڑھیں