روانڈا میں انٹر پارلیمنٹری یونین کی جنرل اسمبلی میں لیگ کے وفد نے لیا حصہ

روانڈا میں انٹر پارلیمنٹری یونین کی جنرل اسمبلی میں لیگ کے وفد نے لیا حصہ

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے ایک وفد نے جمہوریہ روانڈا کے کیگالی میں انٹر پارلیمنٹری یونین کی 145ویں جنرل اسمبلی کے کام اور اجلاس میں شرکت کی۔

لیگ کے اس وفد میں لیگ کے صدرشيخ حميد بن عبد الله الاحمر، لیگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلاوی اور لیگ میں تعلقات عامہ کے سربراہ عبداللہ البلتاجی شامل تھے۔     

لیگ کے اس وفد کو یونین کا مبصر رکن بننے کی لیگ کی درخواست پر غور و فکر کرنے کے لئے سرکاری طور پر اس اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا، جہاں لیگ کے وفد نے شرکت کرنے والے وفود سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ فلسطینی کاز کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

لیگ کے پاس اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC)، افریقی پارلیمانی یونین (APU)، عالمی تنظیم برائے پارلیمنٹرینز اگینسٹ کرپشن (GOPAC) اور عرب انٹر پارلیمنٹری یونین میں مبصر کی رکنیت ہے۔ 

 

آپ کے لیے

برازیلی حکومت کے ایجنڈے میں فلسطینی کاز کی موجودگی کو مضبوط کرنے کے لئے لیگ اور برازیلی نائبین کے درمیان بات چیت

برازیلی حکومت کے ایجنڈے میں فلسطینی کاز کی موجودگی کو مضبوط کرنے کے لئے لیگ اور برازیلی نائبین کے درمیان بات چیت

کل بروز بدھ، لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) اور فلسطینی لاطینی فورم کے ایک وفد نے برازیل میں ساؤں پاؤلو شہر کے رکن پارلیمنٹ جائر ٹیٹو سے ملاقات کی تاکہ اگلی برازیلی حکومت کے ایجنڈے میں فلسطینی کاز کی موجودگی کو مضبوط... مزید پڑھیں