لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کا بین الاقوامی پارلیمانوں سے غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے فوری مداخلت کا مطالبہ

لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کا بین الاقوامی پارلیمانوں سے غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے فوری مداخلت کا مطالبہ

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کی ایگزیکٹو باڈی نے بین الاقوامی پارلیمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 16 سال قبل غزہ کی پٹی پر مسلط کئے گئے ناجائز محاصرے کو ختم کرانے کے لئے فوری اقدام کریں۔

استنبول میں لیگ کے ہیڈکوارٹر میں اپنے متواتر اجلاس کے دوران، ایگزیکٹو باڈی نے کہا کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی کو ختم کرنے کے مطالبے کے ساتھ ایک پارلیمانی مہم شروع کرنے والی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غزہ کا محاصرہ  بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس کے انسانی اثرات ہیں، اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس پٹی میں حالات زندگی مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ فلسطینی قانون ساز کونسل نے محاصرے کی وجہ سے بگڑتے ہوئے انسانی اور زندگی کے حالات کے مدنظر ایک تکلیف دہ کال بھیجی ہے، اور دنیا کے تمام ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس محاصرے کا مسئلہ اپنی پارلیمنٹ میں اور اپنی حکومتوں کے ساتھ اٹھائیں اور اس محاصرہ کو ختم کرانے کے لئے کام کریں۔ 

ایگزیکٹو باڈی نے مزید کہا کہ اس محاصرہ نے اس پٹی کو انسانی رہائش کے لئے غیر موزوں جگہ بنا دیا ہے، جو زندگی کی ہر ضروریات سے محروم ہے۔ اور اس ناکہ بندی کے جاری رہنے سے انسانی، معاشی، سماجی اور صحت کے لئے بھی سنگین نتائج ہوں گے، جیسا کہ یہاں تاریخی طور پر بے روزگاری، غربت اور خوراک کی عدم تحفظ کی بلند شرح ہے۔

لیگ نے عالمی برادری سے ناکہ بندی کو ختم کرانے اور غزہ پٹی کے مکینوں پر قبضے کی طرف سے مسلط کردہ اجتماعی سزا کی پالیسی کے عمل کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کی اپیل کی۔ 

غور طلب رہے کہ اسرائیلی قبضے نے سال 2006 سے غزہ پر سخت زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے نصف آبادی بے روزگاری کا شکار ہے اور ان میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

اسرائیلی قبضے نے سال 2008 سے اس پٹی کے خلاف 4 خونریز جنگیں شروع کیں، جن میں سے آخری جنگ گزشتہ سال مئی میں ہوئی اور 11 دن تک جاری رہی۔ جس کے نتیجے میں 66 بچوں، 39 خواتین اور 17 بوڑھوں سمیت تقریباً 266 فلسطینی شہید ہوئے۔

یہ قبضہ پٹی میں رہنے والے 2.3 ملین فلسطینیوں کو بیت حنون (ایریز) کراسنگ کے ذریعے سفر کرنے سے روکتا ہے، جبکہ یہ واحد کراسنگ ہے جو اس پٹی کے لوگوں کی نقل و حرکت کے لیے مختص کی گئی ہے۔

آپ کے لیے

لیگ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تشکیل کے لئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

لیگ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تشکیل کے لئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (یورپ چیپٹر) کے ایک وفد نے برطانوی شیڈو گورنمنٹ کے وزیر برائے امور خارجہ، برطانوی ہاؤس آف کامنز اور لیبر پارٹی کے رکن ایم پی بامبوس چارالمبوس سے ملاقات کر فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے یورپی... مزید پڑھیں