لیگ کے وفد کی اردن کے دارالحکومت عمان میں اردنی سینیٹ کے اسپیکر سے ملاقات

لیگ کے وفد کی اردن کے دارالحکومت عمان میں اردنی سینیٹ کے اسپیکر سے ملاقات

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے ایک وفد نے لیگ کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر کی سربراہی میں ۳۰ اگست ۲۰۲۲، بروز منگل اردن کے دارالحکومت عمان میں اردنی سینیٹ کے اسپیکر فیصل الفیض سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، انہوں نے فلسطینی کاز کی حمایت میں پارلیمانی کردار کو فعال کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ لیگ کے اندرعرب مشرق کے لئے علاقائی لیگ کے کردار کو فعال کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس وفد نے مقبوضہ یروشلم میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کی ہاشمی سرپرستی کی حمایت کی توثیق کی۔ ساتھ ہی ہاشمی سلطنت اردن میں پانچویں لیگ کانفرنس کی میزبانی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کے اس وفد میں صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر کے علاوہ لیگ کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مکرم بلاوی اور لیگ میں تعلقات عامہ کے سربراہ عبداللہ البلتاجی بھی شامل تھے۔

آپ کے لیے

الاحمر نے فلسطین سے متعلق عرب و اسلامی پارلیمانی گروپ کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے ایک طریقہ کار تلاش کرنے پر زور دیا

الاحمر نے فلسطین سے متعلق عرب و اسلامی پارلیمانی گروپ کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے ایک طریقہ کار تلاش کرنے پر زور دیا

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر نے مسئلہ فلسطین پر عرب پارلیمانی کانفرنس منعقد کرنے پر زور دیا ہے تاکہ پوری عرب دنیا میں مسئلہ فلسطین کی حقیقت کا جائزہ لیا جا سکے اور اس کا حل تلاش کیا... مزید پڑھیں